ئی دہلی،  30  ستمبر 2020،           بھاری صنعتوں اور سرکاری صنعتوں کے وزیر  جناب پرکاش جاوڈیکر نے  کووڈ عالمی وبا کے دوران  مرکزی سرکاری شعبے کی صنعتوں (سی پی ایس ای) کے  ادا کئے جانےوالے اہم رول  کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’پی ایس یو ملک کے لئے فخر ہیں اور  مودی حکومت ان اکائیوں کی صلاحیت، کاروبار اور منعفت میں  اضافے پر زور دے رہی ہے‘‘۔

وزیر موصوف نے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال  کے ساتھ آج  ’خود کفیل  اپنا احیا آپ کرنے والے اور لچکدار بھارت کی تعمیر‘ کے عنوان سے ایک کمپینڈیم لانچ کیا۔ یہ کمپیڈیم عالمی وبا کے دوران سرکاری شعبے کی صنعتوں  کے تعاون کے بارے میں (ای۔ کمپیڈیم)

جناب جاوڈیکر نے کووڈ۔19 عالمی وبا کے دوران  پی ایس ای کے ذریعہ  کئے گئے کاموں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا ’’کووڈ عالمی وبا کے دران بجلی کی سپلائی  99 فیصد تھی اور تقریباً 24000 ایل پی جی تقسیم کار ، 71000 خوردا دکانیں، 6500 ایس کے او ڈیلرز عوام کی خدمت کے لئے  24 گھنٹے تیار رہے‘‘۔

سامان کے لانے لے جانے  اور اشیا کے پروڈکشن کا تقریباً 100 فیصد کا م جاری رکھنے میں سی پی ایس ای کی تعریف کرتے ہوئے  جناب جاؤڈیکر نے کہا ’’تقریباً 71 کروڑ ایل پی جی سلینڈر لوگوں کو سپلائی کئے گئے۔اپریل سے جون تک کی تین ماہ کی مدت میں  13000 کروڑ روپے کی مالی امداد کے ساتھ صارفین کو  21 کروڑ مفت  ری فل او ایم  سی ے دیئے ہیں‘‘۔

جناب جاؤڈیکر نے کہا کہ  جوں جوں ملک ان لاک ہورہا ہے اور ’’آتم نربھر بھارت ‘‘کی جانب بڑھ رہا ہے، پی ایس ای کے رول کی اہمیت  مزید بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے  اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پی ایس ای نے  90 فیصد سے زیادہ پروڈکشن کی صلاحیت واپس حاصل کرلی ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا ’’آج مجموعی طور پر  249 سی پی ایس ایز کام کررہی ہیں، جن کا کاروبار 25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ان کا سالانہ خالص منافع تقریباً 1.75 لاکھ کروڑ ہے اور وہ  منافعے کے حصے، سود، ٹیکس اور جی ایس ٹی  کے طور پر  تقریباً 3.62 لاکھ کروڑ روپے کی ادائیگی کرتی ہیں اور اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پر ان کے ذریعہ سالانہ تقریباً 3500 کروڑ روپے  خرچ کئے جاتے ہیں‘‘۔

  • Website Designing