وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج بارہ سڑکوں کو قوم کے نام وقف کیا ، جنہیں سرحدی سڑک تنظیم نے شمالی اور مشرقی سرحدی علاقوں میں تعمیر کیا ہے۔ آسام اور اروناچل پردیش کے وزراءاعلیٰ ، مرکزی وزراءکرن ریجیجو اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت ، اُن شخصیتوں میں شامل ہیں ، جنہوں نے ورچوئل طریقے سے ، اِس تقریب میں شرکت کی۔ وزیر دفاع نے اروناچل پردیش میں 9 دوسری سڑکوں کے ساتھ 20 کلومیٹر طویل دو لین والی Kimin-Potin سڑک اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ اور جموں و کشمیر میں ایک – ایک سڑک کا افتتاح کیا ۔ یہ سڑکیں BRO کے Arunank ، Vartak ، Brahmank ، Udayak ، Himank اور Sampark پروجیکٹوں کے تحت تعمیر کی گئی ہیں ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب سنگھ نے ملک کے دور دراز سرحدی علاقوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں خدمات کیلئے BRO کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ جن سڑکوں کا آج افتتاح کیا گیا ہے ، وہ فوجی اور سماجی-اقتصادی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ وہ قومی سلامتی کو مستحکم کرنے اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کریں گی۔