محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے کہا ہے کہبھارت افرادی قوت میں شراکت داری میں صنفی اختلاف کو کم کرنے کی مشترکہ کوششیں کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک تعلیم، تربیت، ہنرمندی، صنعت کاری کے فروغ اور برابر کے کامکے لیے برابر کی اجرت کو یقینی بنا رہا ہے۔ جناب گنگوار نے یہ بات آج نئی دلی میں جی-20 کے محنت اور روزگار کے وزیروں کی میٹنگ میں روزگار کے ورکنگ گروپ کی ترجیحات اوراعلانیہ پر وزارتی خطبہ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجرتوں کا نیا کوڈ2019، تنخواہوں ، اجرتوں، بھرتیوں اور روزگار کی صورتحال میں صنف کی بنیاد پر امتیازکو ختم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو اداروں میں ہر طرح کا کام کرنےکا حق حاصل ہے اور آجروں کو ان کے کام کرنے کا اوقات میں اُن کے تحفظ کو یقینی بناناہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ زچگی سے متعلق تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں کی تعداد کو 12 ہفتےسے بڑھا کر 26 ہفتے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پردھان منتری مدرا یوجنا کاروباریخواتین کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے میں مالی مدد فراہم کرتی ہے اور اِس اسکیم کے تحتضمانت کے بغیر 9 ہزار ارب روپے کے قرض دیئے گئے ہیں۔×

सोशल मीडिया पर अपडेट्स के लिए Facebook (https://www.facebook.com/industrialpunch) एवं Twitter (https://twitter.com/IndustrialPunchपर Follow करें …

  • Website Designing