آئی پی ایل 2020 (IPL 2020) کی دلچسپی بڑھتی ہی جارہی ہے۔ لیگ میں نئی دلچسپی راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) کے سنجو سیمسن (Sanju Samson) نے جوڑ دی ہے۔ انہوں نے منگل کو آئی پی ایل 2010 کا سب سے تیز نصف سنچری لگائی۔ سنجو سیمسن نے یہ ریکارڈ اننگ چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کے خلاف لگائی۔ یہ راجستھان رائلس کا سیزن 2020 میں پہلا میچ ہے۔ آئی پی ایل 2020 میں منگل کو چنئی سپرکنگس اور راجستھان رائلس کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی چنئی سپرکنگس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کی۔ پہلے بیٹنگ کرنے اتری راجستھان رائلس کی ٹیم کی شروعات خراب رہی۔ اس کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال محض 6 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ لینے کے کے لئے سنجو سیمسن میدان پر اترے۔
چنئی سپرکنگس اور راجستھان رائلس کا میچ شارجہ میں کھیلا جارہا ہے۔ دبئی کے مقابلے یہاں کا میدان چھوٹا ہے۔ سنجو سیمسن نے اس کا پورا فائدہ اٹھایا۔ انہوں نےمحض 19 گیندوں پر نصف سنچری لگا دی۔ان کی نصف سنچری اننگ میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ یہ آئی پی ایل 2020 کی سب سے تیز نصف سنچری ہے۔ صرف جوس بٹلر ہی اس سے کم گیندوں میں نصف سنچری لگا سکے ہیں۔ انہوں نے 2019 میں دہلی کیپٹلس کے خلاف 18 گیندوں پر نصف سنچری لگائی تھی۔ سال 2012 میں اویس شاہ نے 19 گیندوں پر نصف سنچری لگائی تھی۔ سنجو سیمسن نے اس کی برابری کرلی۔
سنجو سیمسن سے پہلے اس سیزن کی سب سے تیز نصف سنچری مارکس اسٹوئنس کے نام تھی۔ آسٹریلیا کے اسٹوئنس نے دہلی کیپٹلس کی طرف سے کھیلتے ہوئے کنگس الیون پنجاب کے خلاف 20 گیند پر نصف سنچری لگائی تھی۔ ایک وقت لگ رہا تھا کہ سنجو سیمسن آئی پی ایل 2020 کی پہلی سنچری بنا سکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ سنجو سیمسن 32 گیند پر 74 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 9 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ سنجو کو لنگی اینگڈی کی گیند پر دیپک چہر نے کیچ لیا۔