مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے سری نگر میں واقع کشمیر انٹرنیشنل کنوونشنسینٹر میں اگلے مہینے کی پہلی تاریخ کو اچھی حکمرانی کے طور طریقوں کے بارے میں دوروزہ علاقائی کانفرنس منعقد ہوگی۔ عام انتظامیہ شعبے کے کمشنر سکریٹری منوج کمار دویدینے کل انتظامات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے میٹنگ میں بتایا کہ بھارت سرکار کا عوامی شکایاتاور انتظامی اصلاحات کا شعبہ دوسری بار مرکز کے انتظام والے اِس علاقے میں دو روزہعلاقائی کانفرنس کا اہتمام کررہا ہے۔ کانفرنس کے دوران قومی اور ریاستی سطح پر اچھیحکمرانی کے طور طریقوں اور ترقیاتی اسکیموں وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اِسطرح کی پہلی کانفرنس نومبر 2019 میں جموں میں ہوئی تھی۔×
सोशल मीडिया पर अपडेट्स के लिए Facebook (https://www.facebook.com/industrialpunch) एवं Twitter (https://twitter.com/IndustrialPunch) पर Follow करें …