بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد اب کم ہوکر 9 لاکھ 13 ہزار ہوگئی ہے۔ وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کل 60 ہزار 471 کووڈ سے متاثرہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو 75 دنوں کے بعد سب سے کم ہیں۔ روزانہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد مسلسل 33 ویں روز یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 17 ہزار مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد کووڈ سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد دو کروڑ 82 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ شفایاب ہونے کی شرح بہتر ہوکر 95 اعشاریہ چھ چار فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کل دو ہزار 726 اموات کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد کل اموات کی تعداد تین لاکھ 77 ہزار 31 ہوگئی ہے۔ کووڈ سے متاثر پائے جانے والوں کی ہفتے وار شرح 5 فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے اور سردست یہ چار اعشاریہ تین نو فیصد ہے۔ متاثر پائے جانے والوں کی یومیہ شرح تین اعشاریہ چار پانچ فیصد ہے اور یہ مسلسل آٹھویں روز پانچ فیصد سے کم ہے۔ ٹیسٹنگ میں خاطر خواہ تیزی لائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 38 کروڑ 13 ہزار ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت کووڈ سے بچاو کے 25 کروڑ 90 ہزار ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔