اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے بنیادی ڈھانچے اور ہوائی اڈے سمیت تعمیر کے سیکٹر کو بڑا فروغ دینے کی غرض سے M/s Anchorage Infrastrcture Investment Holding Limited کے ذریعے 15 ہزار کروڑ روپئے تک کی سرمایہ کاری کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ اس سے حال ہی میں اعلان کئے گئے نیشنل مونیٹائیزیشن پائپ لائن کو زبردست فروغ حاصل ہوگا کیونکہ اس سے ایسے سرکاری ملکیت والے بنیادی ڈھانچوں کے اثاثوں سے فنڈ کو باہر نکالنے میں مدد ملے گی جس میں سڑک، ریلوے، ہوائی اڈے، کھیلوں کے اسٹیڈیم، بجلی پہنچانے کی لائنیں اور گیس کی پائپ لائن جیسے اثاثوں کے کام کاج کو پرائیویٹ آپریٹروں کے ذریعے انجام دیا جانا ہے۔
اس سرمایہ کاری سے عالمی درجے کے ہوائی اڈّے اور ٹرانسپورٹ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ بنانے کے حکومت کے منصوبے کو پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے خاطر خواہ فروغ حاصل ہوگا۔ اس اقدام سے تعمیر کے کام کاج اور اس سے متعلقہ دیگر سرگرمیوں کے دوران بالواسطہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔