صحت کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کووڈ اُنیس سے متعلق صحت عامہ کی تیاریوں اور کووڈ اُنیس قومی ٹیکہ کاری مہم کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ یہ میٹنگ اومیکرون قسم کے معاملات میں اضافے اور 15 سے 18 سال کی عمر کے گروپ کیلئے ٹیکہ کاری شروع کرنے اور خطرے کے امکان والے افراد کی نشاندہی کرکے احتیاطی ڈوز دیئے جانے کے حالیہ فیصلے کے پیش نظر ہوئی ہے۔ ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ بعض ملکوں میں کووڈ-19 کے معاملوں میں پہلے کے مقابلے تین سے چار گنا اضافہ ہو رہاہے، چونکہ اومیکرون بہت تیزی سے پھیلتا ہے لہٰذا اس کے بڑھنے کی صورت میں طبی نظام پر بہت زیادہ بوجھ بڑھ سکتا ہے۔
انھوں نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ بڑھتے معاملات سے نمٹنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔x