نئی دہلی،06 اکتوبر ،2020 /وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہوائی توانائی کے شعبے سے متعلق معاملات کے بارے میں ویسٹاز کے صدر اور سی ای او جناب ہینرک اینڈرسن سے بات چیت کی۔
وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا ’’ ویسٹاز کے صدر اور سی ای او جناب ہینرک اینڈرسن سے گہرائی کے ساتھ بات چیت کی۔ ہم نے ہوائی توانائی کے شعبے سے متعلق بہت سے معمالات پر تبادلۂ خیال کیا ۔ آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف ستھرے مستقبل کی تعمیر کی غرض سے قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے میں بھارت کی کچھ کوششوں کو اجاگر کیا۔‘‘